چین میں لینڈ سلائیڈنگ میں 140 سےزائد افراد کے دبے ہونے کاخدشہ ہے.چینی صدر کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔چین کے صوبے سی چوان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں مٹی کا تودہ پہاڑ کے دامن تلے موجود گاوں پر آپڑا.مٹی کے تودے کے نیچے 140 سے زائد افراد کے دبے ہونے کاخدشہ ہے۔گاوں کے 40 سے زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں.متاثرہ مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ تودے تلے دبے افراد کے زندہ بچنے کے امکانات کم ہیں۔