اٹلی کے سابق وزیر اعظم سلویوبر لسکونی بھی امریکی خاتون اول کے فین نکلے

Jun 24, 2017 | 19:03

ویب ڈیسک

 اٹلی کے 4 بار وزیر اعظم رہنے والے سلویو برلسکونی نے کہا ہے کہ انہیں امریکہ کے صدر ٹرمپ کے بارے میں جو سب سے زیادہ بات پسند ہے وہ ان کی بیوی ملانیا ہے۔ 80 سالہ سابق وزیر اعظم جو خود کو خواتین کا پسندیدہ مرد ظاہر کرتے ہیں کا ایک ٹی وی پروگرام میں ٹرمپ کے ساتھ موازنے پر کہنا تھا کہ اگرچہ وہ ملانیا سے نہیں ملے مگر ٹی وی پر دیکھا ہے اور انہیں پسندیدہ رائے دیتے ہوئے کئی بار سنا ہے، حتیٰ کہ اس پر امریکہ میں ڈیموکریٹ بھی انہیں تنقید کا نشانہ نہیں بناتے اور میں کہہ سکتا ہوں کہ دیگر مرد و خواتین کی طرح میں ملانیا کو اس کی خوبصورتی، سٹائل اور دلکشی کی وجہ سے پسند کرتاہوں۔

مزیدخبریں