امریکہ نے افغانستان اور پاکستان کیلئے اپنے خصوصی نمائندے کاعہدہ ختم کردیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے اعلی ٰعہدیدار نے ایک غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ موجودہ قائمقام نمائندہ لورل ملردستبردارہورہے ہیں اور ان کی جگہ کسی کو بھی اب اس عہدے پرتعینات نہیں کیاجائے گا۔امریکی انتظامیہ نے خصوصی نمائندے کایہ عہدہ اس فیصلے کے تحت قائم کیاتھا کہ افغانستان اور پاکستان میں مختلف تنازعات ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں جنہیں مشترکہ طورپر حل کیاجاناچاہئے۔