قطر کےساتھ تعلقات بحال کرنےکےلیےسعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نےقطرسےتیرہ مطالبات کیے ہیں ، ان میں الجزیرہ چینل کی بندش، ترک فوجی اڈے ختم کرنے اورایران کے ساتھ تعلقات محدود کرنے کامطالبہ شامل ہے تاہم قطر نےتمام مطالبات کوملکی خودمختاری کے خلاف قراردیتے ہوئے مستردکردیا.
قطری وزارت خارجہ نےایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت ان مطالبات کا جائزہ لے رہی ہے اور اس بات غور کر رہی کہ آخر کن بنیادوں پر یہ مطالبات پیش کیے گئے ہیں، مناسب غوروفکرکے بعد ان مطالبات کاجواب دیاجائےگا.
سعودی اتحا د کی جانب سےپیش کیے گئے مطالبات پرامریکانے ردعمل ظاہر کرتےہوئے کہاہے کہ قطر اورخلیجی ممالک کے درمیان تنازع خاندانی معاملہ ہے, انھیں آپس میں ہی حل کرنا چاہیے تاہم اگرامریکا ان کی مدد کرسکتاہے توضرور کرےگا۔
عرب اتحاد نے قطرکومطالبات پرعملدرآمدکیلئےدس دن کا وقت دیاہے.
قطرنےسعودی اتحاداورعرب ممالک کےمطالبات مسترد کردیئے
Jun 24, 2017 | 23:55