پشاور(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے ریجنل سینئرنائب صدراخونزادہ عرفان اللہ شاہ نے ٹکٹ نہ ملنے پرپارٹی خوخیربادکہتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ،پیپلزپارٹی نے بھی انہیں قومی اسمبلی کی نشست این اے 31پرالیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ جاری کردیا۔یہ اعلانات گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کئے گئے اس موقع پرپیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر ظاہر علی شاہ،سابق ایم پی اے ضیاء اللہ آفریدی اور ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر ذوالفقار افغانی اوردیگرقائدین بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے ریجنل سینئرنائب صدراخونزادہ عرفان اللہ نے ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخواکے عوام کادھوکہ دیاانہوںنے جودعوے کئے تھے وہ سب کے سب جھوٹ پرمبنی تھے۔تبدیلی کانعرہ لگایالیکن پانچ سالوں میں کوئی تبدیلی نہیں لائے اورملک میں انقلاب لانے کیلئے دیرینہ کارکنوں کوٹکٹ دینے کی بجائے دیگرپارٹیوں سے نکالے گئے لوگوں کوٹکٹس جاری کردئیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اب انہیں احساس ہوگیاکہ تحریک انصاف کاجومشن ہے وہ ان لوگوں کے ذریعے پورانہیں ہوسکتا، یہی وجہ ہے کہ انہوںنے تحریک انصاف سے راہیں جداکرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی کیونکہ پی پی پی ایک سوچ اورنظریہ کانام ہے۔اس موقع پرظاہرعلی شاہ نے کہاکہ پشاورہماراشہرہے لیکن باہرسے آئے لوگوں نے اسے یرغمال بنایاہواہے لیکن اب پشاورکے عوام بیدارہوچکے ہیں اوروہ آئندہ انتخابات میں تبدیلی کے جھوٹے دعوے کرنے والی اس پارٹی کاوجودیہاں سے ختم کردینگے۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی سابقہ صوبائی حکومت نے صوبے میں کوئی بڑامنصوبہ مکمل نہیں کیااوربی آرٹی منصوبے کیلئے پورے شہر کو بربادکردیا ،ہمیں ہرگز نیا پشاور نہیں چاہیے بلکہ ہمیں اپناپشاورشہرچاہیے۔
عرفان اللہ شمولیت