لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) نے پنجاب سے قومی وصوبائی اسمبلی کے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ روز میاں شہبازشریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چودھری نثارعلی خان کو اگرچہ پارٹی ٹکٹ نہیں دی گئی لیکن ان کے خلاف امیدوار بھی نہیں دیئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف لاہور، کراچی اور ڈیرہ غازیخان سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔ وہ لاہور سے این اے 132، کراچی کے دو حلقوں این اے 248 اور 249 جبکہ ڈیرہ غازیخان کے حلقہ این اے 192 سے الیکشن لڑیں گے۔ شہبازشریف اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی، مسلم لیگ (ن) کے دو ایسے لیڈر ہیں جو لاہور اور راجن پور سے بیک وقت قومی اسمبلی اور اسکے دو ذیلی حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ میاں شہبازشریف این اے 132 لاہور اور ذیلی صوبائی حلقوں پی پی 164 اور 165، شیر علی گورچانی این اے 193 راجن پور اور صوبائی حلقوں پی پی 293 اور 294 سے الیکشن لڑیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے مظفرگڑھ سے رہنما اور سابق صوبائی وزیر سید ہمایوں بخاری مظفر گڑھ سے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 184 اور این اے 186 سمیت دو صوبائی حلقوں پی پی 272 اور پی پی 275 سے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے الیکشن لڑیں گے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) کے مطابق ابھی ٹکٹوں کی پہلی لسٹ جاری کی ہے۔ باقی حلقوں پر مشتمل حتمی اور مکمل لسٹ دو دن میں جاری کی جائیگی۔ مریم اورنگزیب نے کہا حتمی لسٹ کی تیاری جاری ہے۔اسلام آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی قریباً 20نشستوں پر امیدواروں کا اعلان نہیں کیا۔ خصوصی رپورٹر کے مطابق صوبے بھر سے امیدواروں کے ناموں کی تفصیل درج ذیل ہے۔ این اے 55 اٹک سے شیخ آفتاب احمد‘ پی پی 1 سے محمد سلمان سرور‘ پی پی 2 جہانگیر خانزادہ‘ این اے 56 ملک سہیل خان‘ پی پی 3 آصف علی ملک‘ پی پی 4 شیرعلی خان‘ پی پی 5 ملک بہادر خان‘ این اے 57 راولپنڈی شاہدخاقان عباسی‘ پی پی 6 راجہ اشفاق سرور‘ پی پی 7 راجہ محمدعلی‘ این اے 58 راجہ محمد جاوید‘ پی پی 8 چودھری ریاض‘ پی پی 9 راجہ حمید‘ این اے 60 راجہ حنیف عباسی‘ پی پی 11 راجہ ارشد‘ پی پی 17 راجہ حنیف‘ این اے 61 ملک ابرار احمد‘ پی پی 15 ملک افتخار احمد‘ این اے 62 دانیال چودھری‘ پی پی 16 شیخ ارسلان‘ پی پی 18شکیل اعوان‘ این اے 67 جہلم راجہ مطلوب مہدی‘ این اے 68 گجرات نوابزادہ غضنفر علی‘ پی پی 28 نوابزادہ حیدر‘ پی پی 29 میجر(ر) معین نواز‘ این اے 69 چودھری مبشر حسین‘ پی پی 30 رضا علی وڑائچ‘ پی پی 31 عمران ظفر‘ این اے 70 جعفر اقبال‘ پی پی 32 میاں طارق محمود‘ پی پی 33 چودھری شبیر‘ این اے 71 چودھری عابدرضا‘ پی پی 34 راجہ محمداسلم‘ این اے 72 سیالکوٹ چودھری ارمغان سبحانی‘ پی پی 35 رانا عارف اقبال‘ پی پی 38 چودھری طارق سبحانی‘ این اے 73 خواجہ محمدآصف‘ پی پی 36 محمداکرام‘ پی پی 37 محمدمنشاءبٹ‘ این اے 74 علی زاہد‘ پی پی 39 مرزا الطاف حسین‘ پی پی 40 رانا محمدافضل‘ این اے 75 سید افتخار الحسن‘ پی پی 41 سیدعطاءالحسن‘ پی پی 42 ذیشان رفیق‘ این اے 76 رانا شمیم احمد‘ پی پی 43 چودھری نوید اشرف‘ پی پی 44 ارشد جاوید‘ پی پی 45 رانا عبدالستار‘ این اے 77 نارووال دانیال عزیز‘ پی پی 47 محمدغیاث الدین‘ این اے 78 احسن اقبال‘ پی پی 48 عبدالمنان خان‘ پی پی 49 بلال اکبر خان‘ پی پی 50 خواجہ محمد وسیم‘ این اے 79گوجرانوالہ ڈاکٹر نثارچیمہ‘ پی پی 51 شوکت منظور‘ پی پی 52 عادل بخش چٹھہ‘ این اے 80 چودھری محمود بشیر ورک‘ پی پی 53 بلال فاروق تارڑ‘ پی پی 52 امانت اللہ وڑائچ‘ این اے 81 خرم دستگیرخان‘ پی پی 54 عمران خالد‘ پی پی 58 رﺅف مغل‘ این اے 82 عثمان ابراہیم‘ پی پی 55 محمد نواز‘ پی پی 56 توفیق بٹ‘ این اے 83 چودھری ذوالفقار‘ پی پی 59 چودھری وقار چیمہ‘ پی پی 60قیصر سندھو‘ پی پی 61 اخترخان‘ این اے 84 اظہر قیوم ناہرا‘ پی پی 63 چودھری اقبال‘ این اے 85 منڈی بہاﺅالدین چودھری مشاہد رضا‘ پی پی 65 حمیدہ وحیدالدین‘ پی پی 66 طارق یعقوب‘ این اے 86 ناصر بوسال‘ پی پی 67 سکندر حیات‘ پی پی 68 محفوظ مشاہدی‘ این اے 87 حافظ آباد سائرہ افضل تارڑ‘ پی پی 69 میاں شاہد حسین‘ پی پی 70 ڈاکٹر مظفر‘ پی پی 71 شعیب آرائیں‘ این اے 88 سرگودھا ڈاکٹر مختار بھرت‘ پی پی 72 آصف بھرت‘ پی پی 73 یاسرسندھو‘ این اے 89 محسن شاہ نواز‘ پی پی 75عمر کلیار‘ پی پی 74 منظر حسین رانجھا‘ این اے 91 ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی‘ پی پی 76 سردار کامل‘ پی پی 79 رانا منظور غوث‘ این اے 95 میانوالی حاجی عبیداللہ خان‘ پی پی 85 امانت اللہ خان‘ این اے 96 حمیر حیات روکھڑی‘ پی پی 87 علی حیدر نیازی‘ پی پی 88 ملک فیروز جوئیہ‘ این اے 97 بھکر عبدالمجید خان‘ پی پی 89 فاروق اعظم خان‘ پی پی 90 عرفان اللہ نیازی‘ این اے 99 چنیوٹ ریحان قیصر‘ پی پی 96 ثقلین سپرا‘ این اے 100 قیصر شیخ‘ پی پی 94 الیاس چنیوٹی‘ این اے 102 فیصل آباد طلال بدر‘ این اے 103 علی گوہر خان‘ پی پی 101 رائے حیدر علی خان‘ پی پی 103 جعفر ہوچہ‘ این اے 104 چودھری شہباز بابر‘ پی پی 104 صفدر شاکر‘ پی پی 105 راﺅ کاشف رحیم‘ این اے 105 میاں فاروق‘ این اے 106 رانا ثناءاللہ خان‘ پی پی 108 میاں محمد اجمل آصف‘ پی پی 109 ظفر ناگرا‘ این اے 107 حاجی اکرم انصاری‘ پی پی 110 ملک نواز‘ پی پی 111 اسرار خان‘ این اے 108 عابد شیرعلی‘ پی پی 112 طاہر جمیل‘ پی پی 113 رانا ثناءاللہ خان‘ این اے 110 رانا افضل خان‘ پی پی 116 چودھری فقیر ڈوگر‘ پی پی 117 حاجی الیاس انصاری‘ این اے 111 ٹوبہ ٹیک سنگھ خالد جاوید وڑائچ‘ پی پی 118 خالد جاوید وڑائچ‘ این اے 112 محمد جنید انور‘ پی پی 120 ایوب خان گادی‘ پی پی 121 امجد علی جاوید‘ این اے 113 چودھری اسدالرحمن‘ پی پی 122 نازیہ راحیل‘ پی پی 123 سید قطب علی شاہ‘ این اے 115 جھنگ شیخ وقاص اکرم‘ پی پی 126 شیخ شیرازاکرم‘ پی پی 127 خرم عباس سیال‘ پی پی 128 خالد محمود سرگانہ‘ پی پی 129 خالد غنی‘ این اے 177 ننکانہ محمد برجیس طاہر‘ پی پی 131 میاں اعجاز حسین بھٹی‘ پی پی 132رانا محمد ارشد‘ این اے 118 شذرہ منصب علی خان کھریال‘ پی پی 133 مہر کاشف پدھیار‘ پی پی 134 آغاعلی حیدر‘ این اے 119 شیخورہ رانا فضل حسین‘ پی پی 135 محمد حسن ریاض‘ پی پی 136 چودھری مشتاق احمدگجر‘ این اے 120 رانا تنویر حسین‘ پی پی 137 پیر اشرف رسول‘ پی پی 138 میاں عبدالرﺅف‘ این اے 121 میاں جاوید لطیف‘ پی پی 139 میاں جلیل شرقپوری‘ پی پی 140 یاسرگجر‘ این اے 122 سردار عرفان ڈوگر‘ پی پی 143 چودھری سجاد حیدر گجر‘ این اے 123 لاہور محمد ریاض ملک‘ پی پی 144 سمیع اللہ خان‘ پی پی 145 غزالی سلیم بٹ‘ این اے 124 محمد حمزہ شہبازشریف‘ پی پی 146 محمد حمزہ شہبازشریف‘ پی پی 147 مجتبیٰ شجاع الرحمن‘ این اے 125 مریم نواز‘ این اے 126 مہر اشتیاق احمد‘ این اے 127 محمد پرویزملک‘ این اے 128 شیخ روحیل اصغر‘ این اے 129 سردار ایاز صادق‘ این اے 130 خواجہ احمد حسان‘ این اے 131 خواجہ سعدرفیق‘ پی پی 162 محمد یاسین سوہل‘ پی پی 163 میاں نصیر احمد‘ این اے 132 محمد شہبازشریف‘ پی پی 164 محمد شہبازشریف‘ پی پی 165 میاں محمد شہبازشریف‘ این اے 133 وحیدعالم خان‘ این اے 134 رانا مبشر اقبال‘پی پی 168 خواجہ سعدرفیق‘ این اے 135 ملک سیف الملوک کھوکھر‘ پی پی 161 شبیرکھوکھر‘ پی پی 173 مریم نوازشریف‘ این اے 136 محمدافضل کھوکھر‘ این اے 137 قصور وسیم شیخ‘ پی پی 182 چودھری الیاس‘ این اے 138 ملک رشید احمد خان‘ پی پی 174 نعیم صفدر انصاری‘ پی پی 176 ملک محمد احمدخان‘ این اے 139 رانا محمداسحاق خان‘ پی پی 177 احسن رضا‘ پی پی 178 شیخ علاﺅالدین‘ پی پی 179 محمد انور چودھری‘ این اے 140 رانا حیات خان‘ پی پی 180 رانا حیات خان‘ پی پی 181 رانا محمداقبال خان‘ این اے 141 اوکاڑہ ندیم عباس ربیرہ‘ پی پی 183 جاوید علاﺅالدین‘ پی پی 160 غلام رضا ربیرہ‘ این اے 142 ریاض الحق جج‘ پی پی 188 یاور زمان‘ پی پی 189 منیب الحق‘ این اے 143 راﺅ اجمل خان‘ پی پی 184 رضا علی گیلانی‘ پی پی 187 ملک علی عباس کھوکھر‘ این اے 144 میاں معین وٹو‘ پی پی 185 افتخار چاچڑ‘ پی پی 186 میاں معین وٹو‘ این اے 146 پاکپتن رانا زاہد حسین خان‘ پی پی 194 ڈاکٹر فرخ جاوید‘ پی پی 195 کاشف چشتی‘ این اے 147 ساہیوال عمران شاہ‘ پی پی 196 خضرحیات کھگہ‘ پی پی 197ملک ندیم‘ این اے 148 چودھری اشرف‘ پی پی 198 ملک ارشد‘ پی پی 199 نوید لودھی‘ پی پی 200 رانا ریاض‘ این اے 149 محمدطفیل‘ پی پی 201 حنیف جٹ‘ پی پی 202 شاہد چودھری‘ این اے 150 خانیوال ایڈمرل سرگانہ‘ پی پی 203 مختارشاہ‘ پی پی 204 رانا عرفان‘ این اے 151 محمدخان ڈاہا‘ پی پی 205 فضل الرحمن‘ پی پی 206 نشاط خان‘ این اے 152 پیر اسلم بودلہ‘ پی پی 207 عامر ہراج‘ پی پی 208 رانا بابر‘ این اے 153 چودھری افتخار‘ پی پی 209 فیصل نیازی‘ پی پی 210 عطاءالرحمن‘ این اے 155 ملتان شیخ طارق رشید‘پی پی 214 آصف رجوانہ‘ پی پی 215 عامر انصاری‘ این اے 156 عامرسعید انصاری‘ پی پی 213 شیخ صادق حسین‘ پی پی 216 احسان الدین قریشی‘ پی پی 217 تسلیم کوثر‘ این اے 157 عبدالغفور ڈوگر‘ این اے 158 جاویدشاہ‘ پی پی 221 اعجاز نون‘ این اے 159 دیوان ذوالقرنین‘ پی پی 222 مہدی عباس لنگاہ‘ پی پی 223 نغمہ مشتاق‘ این اے 160 لودھراں عبدالرحمان کانجو‘ این اے 163 وہاڑی ساجد مہدی‘ پی پی 231 عرفان دولتانہ‘ پی پی 232 بلال بھٹی‘ این اے 164 تہمینہ دولتانہ‘ پی پی 233 نعیم بھاگا‘ پی پی 234 ثاقب خورشید‘ این اے 165 سعیداحمدخان منہاس‘ پی پی 235 آصف منہاس‘ این اے 167 بہاولنگر عالمداد لالیکا‘ پی پی 239 رانا عبدالرﺅف‘ این اے 170 بہاولپور محمد بلیغ الرحمن‘ پی پی 245 ملک اقبال چنڑ‘ پی پی 246 رانا طارق‘ این اے 171میاں ریاض پیرزادہ‘ پی پی 247 کاظم پیرزادہ‘ پی پی 248 افضل گل‘ این اے 172 چودھری سعود مجید‘ پی پی 249 خالد ججہ‘ پی پی 250 سعود مجید‘ این اے 173 میاں نجیب اویسی‘ پی پی 251 خالد ورون‘ پی پی 252 میاں شعیب اویسی‘ پی پی 253 عدنان فرید‘ این اے 179 رحیم یار خان میاں امتیاز احمد‘ پی پی 262 عمر جعفر‘ پی پی 263 محمود چیمہ‘ این اے 180 ارشد لغاری‘ پی پی 266 سردار شوکت‘ پی پی 267 چودھری شفیق‘ این اے 181 مظفرگڑھ سلطان محمود ہنجرا‘ پی پی 268 وقاص سلطان‘ پی پی 279 احمدیار ہنجرا‘ این اے 182 قاسم ہنجرا‘ پی پی 269 اظہرعباس‘ پی پی 270 نوازٹیپو‘ این اے 184 ہارون بخاری‘ این اے185‘ پی پی 272 اور 275 ہارون بخاری‘ این اے 186 ہارون بخاری‘ این اے 187 لیہ صاحبزادہ فیض الحسن‘ پی پی 281 عبدالشکور‘ پی پی 282 ملک ریاض‘ این اے 188 ثقلین بخاری‘ پی پی 283 اعجاز اچلانہ‘ این اے 189 ڈیرہ غازیخان‘ پی پی 286 خواجہ نظام‘ این اے 190 امجد فاروق کھوسہ‘ پی پی 287 محسن عطاءکھوسہ‘ پی پی 288 محسن عطاءکھوسہ‘ این اے 191 اویس لغاری‘ پی پی 289 علیم شاہ‘ پی پی 290 احمدخان لغاری‘ این اے 192 میاں شہبازشریف‘ پی پی 291 محمود لغاری‘ پی پی 292 اویس لغاری‘ این اے 193 راجن پور شیرعلی گورچانی‘ پی پی 293 شیرعلی گورچانی‘ پی پی 294 اطہر گورچانی‘ این اے 194 حفیظ دریشک‘ پی پی 295 پرویز گورچانی‘ این اے 195 خضرحسین مزاری‘ پی پی 296 سردار یوسف دریشک اور پی پی 297 سے عاطف خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے۔پشاور سے بیورو رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے خیبر پی کے سے قومی اسمبلی کے 24حلقوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 3سوات سے شہبازشریف، این اے 2 سوات اور این اے 29 پشاور سے انجینئر امیر مقام جبکہ این اے 14 مانسہرہ سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔ اسی طرح این اے 1 چترال سے شہزادہ افتخار ، این اے 4 سوات سے فیروز شاہ ، اے این 5 دیر اپر سے نثار وردگ ، این اے 6 دیر اپر سے جاوید اختر تاجک ، این اے 7دیر لوئر سے ثوبیہ شاہد ، این اے 11سے ملک مصر خان ، این اے 12 بٹگرام سے عالم زیب خان ، این اے 13 مانسہرہ سے سردار شاہ جہان ، این اے 17 ہری پور سے بابر نواز ، این اے 18 صوابی سے حاجی سجاد احمد ، این اے 19 صوابی سے عمران اللہ ، این اے 21 مردان سے ارسلان خان ہوتی ، این اے 22 مردان سے جمشید مہمند ،این اے 24 چارسدہ سے میاں عالمگیر شاہ ، این اے 25 نوشہرہ سے سراج محمد خان، این اے 26 نوشہرہ سے حاجی نواب خان ، این اے 31 پشاور سے ملک ندیم ، این اے 32 کوہاٹ سے عباس آفریدی ، این اے 34 کرک سے رحمت سلام خٹک اور این اے 39 ڈی آئی خان سے اکبر خان مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔
ٹکٹ جاری
اسلام آباد/ لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خا ن کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 59 اور آر این اے 63 اور صوبائی اسمبلی کے دوحلقوں پی پی 10اور پی پی 12کو خالی چھوڑتے ہوئے اپنے کسی امیدوار کونامزد نہ کیا، اٹک کے صوبائی حلقہ پی پی تھری سے بھی چوہدری نثار کے بہنوئی اور سابق ایم پی اے ملک آصف کو ٹکٹ جاری کردیا۔ واضح رہے اس سے پہلے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹرپرویز رشید نے دعویٰ کیاتھا حلقہ این اے 59 سے انجینئر قمر الاسلام اور این اے 63 کےلئے سردار ممتاز کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ دریں اثناءچوہدری نثار نے ان حلقو ں سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماءسابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا انہیں کسی کے ٹکٹ کی ضرورت نہیں، مخالفین کو عبرت ناک شکست دی جائے گی ، 25 جولائی کو علاقے کے عوام مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرا دیں گے ، ہمیشہ سر اٹھا کر سیاست کی ہے ، کبھی کسی کی خوشامد نہیں کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انتخابات میں اس حلقے سے ایک لاکھ 72 ہزار ووٹ حاصل کروں گا، اقتدار میں آکر کوئی پٹرول پمپ سی این جی سٹیشن اور کوئی فیکٹری نہیں لگائی عوام کی خدمت کی۔ انہوں نے کہا مشرف نے مارشل لاءلگا کر نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی تھی ، انہیں اٹک قلعے میں قید کیا تھا ، اس وقت بھی اس علاقے کے عوام نے مجھے کامیاب کرا کے اسمبلی میں بھیجا ، یہ غیرتمندوں کا علاقہ ہے انہیں کسی ٹکٹ کی ضرورت ہوتی تو وہ درخواست دیتے ، عمران خان نے بھی مجھے ٹکٹ کی آفر کی میں تمام ایسے لوگوں کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا آج مشکل وقت میں آپ نے چوہدری نثار کا ساتھ دینا ہے ، جس قوم اور شخص کے ساتھ اللہ تعالیٰ ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا، پچھلی مرتبہ اس علاقہ کے لوگوں نے مجھے ایک لاکھ38ہزار ووٹوں سے نوازا اس مرتبہ میں ایک لاکھ72ہزار ووٹ لوں گا ، میں نے کوئی خوشامد نہیں کی ، کوئی پیٹرول پمپ اور سی این جی سٹیشن نہیں لگایا ، کوئی مل نہیں لگائی ، اس علاقے میں پہلے سکول اور سڑکیں نہ ہونے کے برابر تھیں، اس علاقے میں کوئی کونہ نہیں جہاں میری خدمت کا نشان نہیں، میرے مخالفین میرے جلسے دیکھ کر خوفزدہ نہ ہو جائیں ، میں نے اقتدار کو ہمیشہ علاقے پر لٹایا، انہوں نے کہا کہ میرا مخالف یہ کہتا رہا کہ چوہدری نثار نے بے وفائی کی ، جو شخص جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں ایم پی اے رہا ہو وہ نوازشریف سے وفاداری دکھا رہا ہے ، مشرف کے حمایتی نوازشریف کے ساتھ وفاداری کا معیار قائم کر رہے ہیں ،یہ تو چور کا پولیس کی تعریف کرنے کے مترادف ہے ، جس دن چور پولیس کی تعریف کرے اس دن کچھ نہیں رہے گا ، آستین چڑھا کر ہر کوئی تقریر کر لیتا ہے ، 1988میں میں واحد وزیر تھا جو کامیاب ہوا۔ انہوں نے شعر بھی پڑھ کر سنایا۔
جس کو طوفاں سے الجھنے کا شوق ہو
ایسی کشتی کو سمندر بھی دعا دیتے ہیں
یہ کشتی ڈوبنے والی نہیں ہے بلکہ طوفانوں کا مقابلہ کرنے والی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں کسی ٹکٹ کا محتاج نہیں ہوں بلکہ میں اللہ اور اس کی مخلوق کا محتاج ہوں ، 25جولائی کو اس حلقے کے نتائج دیکھنا عوام میرے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے ، جس طرح میں نے سر اٹھا کر سیاست کی ہے آپ نے سر اٹھا کر میرے لیے ووٹ مانگنا ہے ، اس علاقے کا قلعہ مضبوط ہے ، یہ وفاداروں کا علاقہ ہے ، یہ ایک تاریخی انتخابات ہیں ، اس عظیم اور تاریخی کامیابی میں عوام بھی اپنا حصہ ڈالیں ، چکری میں میری سیاسی زندگی کا سب سے بڑا جلسہ ہوا۔ چوہدری نثار نے بلھے شاہ کا شعر پڑھا
جے میں ویکھاں اپنڑے عملاں ولے کجھ نہیں میرے پلے
جے میں ویکھاں تیرے ولے بلے ہی بلے ،بلے ہی بلے
انہوں نے کہا مجھے اقتدار اور وزارت کا لالچ ہوتا تو میں کیوں وزارت چھوڑتا ، مجھے ٹکٹ کی ضرورت ہوتی تو ایک درخواست دینی تھی ۔ انہوں نے شعر پڑھا کہ
اپنے قد پہ جو کھڑا ہوں، یہ تیرا ہے کرم
مجھے جھکنے نہیں دیتا سہارا تیرا
چک بیلی خان سے نامہ نگار کے مطابق چودھری نثار نے کہا میاں شہبازشریف نے کہا تھا ٹکٹ چودھری نثار کو دیں گے اور گھر جاکر دیں گے۔ کارکن اطمینان میں رہیں ان کے حق میں فیصلہ بہتر ہو گا۔
نثار/ ٹکٹ/ جلسہ