راولپنڈی، لاہور (این این آئی+ خصوصی رپورٹر) شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے لدھا کے قریب آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 اہلکار بھی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آئی ڈی پیز کے بھیس میں چند دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر گاو¿ں اسپینا میلہ میں کارروائی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں مقامی عمائدین کے قتل میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار رزاق خان اورحوالدار ممتاز حسین بھی شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا دہشت گرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے۔ دریں اثنا نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے لدھا میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کے دوران شہید ہونیوالے جوانوں کی بہادری اور جرا¿ت کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے جام شہادت نوش کرنیوالے شہداءجانباز، حوالدار رزاق خان اور حوالدار ممتاز حسین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔بلاول بھٹو نے اظہار افسوس کیا ہے۔
آپریشن
لدھا : سیکورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشت گرد ہلاک‘ 2 فوجی شہید
Jun 24, 2018