نگران حکومت کی منظوری‘ پنجاب کیلئے رینجرز تعیناتی میں 2 ماہ کی توسیع

لاہور (سپیشل رپورٹر) نگران پنجاب حکومت نے صوبے میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کی تعیناتی کی مزید 60 روز کی توسیع کی گئی ہے۔ پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 60 روز کی توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری حتمی منظوری کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کی گئی تھی۔ رینجرز کو پنجاب میں جوائنٹ انٹیلی جنس آپریشنز کے لئے تعینات کیا گیا تھا۔ رینجرز کو اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ءکے تحت دیئے گئے ہیں۔
رینجرز توسیع

ای پیپر دی نیشن