واشنگٹن\سلام آباد(آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے مبینہ بدسلوکی سے متعلق رابطہ کیا ہے،پاکستانی دفتر خارجہ کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیساتھ جیل میں بد سلوکی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے لیکن ہم واضح کر رہے ہیں کہ سزا یافتہ مجرموں کے ساتھ امریکا میں عالمی انسانی حقوق کی پاسداری کی جاتی ہے۔ہفتہ کو ترجمان امریکہ محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے بدسلوکی کے الزامات سے متعلق پاکستان کا سرکاری پیغام موصول ہوا ہے۔امریکہ میں سزا یافتہ مجرموں کےساتھ امریکا میں عالمی انسانی حقوق کی پاسداری کی جاتی ہے اور تمام قیدیوں سے امریکی آئین اور قانون کے مطابق برتاو¿ کیا جاتا ہے۔واضح رہے 2روز قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ ٹیکساس جیل میں قید عافیہ صدیقی کےساتھ مبینہ بدسلوکی کی رپورٹس کا معاملہ متعلقہ حکام کےساتھ اٹھاتے ہوئے ا±ن سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔جبکہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی موت سے متعلق خبریں بھی گردش کر رہی تھیں،تاہم ٹیکساس میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جیل میں ملاقات کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئیں تھیں۔
امریکہ