وزیر آباد‘ لاہور (نامہ نگار+سٹاف رپورٹر)وزیرآباد میں ڈاکوئوں نے دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر 60 سالہ شخص کو قتل کر دیا۔ اسلام آباد موڑ کا رہائشی مہر اکبر دکانو ں اور مکانوں کا کرایہ وصول کرنے پیر مٹھا روڈ پر گیا ہوا تھا کہ نامعلوم ملزموں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت پر اُسکے سر پر آہنی ضربیں لگاکر موت کے گھاٹ اُتار دیا اور نعش کو مکان کے خالی کمرے میں بند کر کے باہر تالالگا کر ہاتھ میں پہنی طلائی انگوٹھیاں اور نقدی لیکر فرار ہوگئے۔ سٹاف رپورٹر کے مطابق لاہور میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کردیا معلوم ہوا ہے کہ ڈاکوئوں نے تھانہ ڈیفنس سی کے علا قہ میںشیر از کی فیملی سے3لا کھ30 ہزارروپے ما لیت کی نقد ی وزیورات ، تھانہ مصر ی شا ہ کے علا قہ چمڑ ہ منڈ ی میںطا ہر کی فیملی سے3 لا کھ 70ہزار ما لیت کی نقد ی و زیورات ، تھانہ سبزہ زار کے علا قہ میں شا کر کی فیملی سے 2لا کھ 80ہزار روپے ما لیت کی نقدی و زیو رات ، تھانہ سر ور روڈکے علا قہ میںفا روق کی فیملی سے1لا کھ 70ہز ار روپے مالیت کی نقد ی و زیو رات، تھانہ نیو انا ر کلی کے علا قہ میںاویس کے گھر سے1لاکھ 80ہزار روپے مالیت کی نقد ی و زیو رات ، تھانہ ٹائون شپ کے علا قہ میںرضاکے گھر سے 1لا کھ30ہزار روپے مالیت کی نقد ی وزیورات ، تھانہ چوہنگ کے علا قہ میں جا وید کی فیملی سے 1لا کھ 40ہز ار روپے مالیت کی نقدی وزیورات لوٹ لئے فیصل ٹاون سے ذیشان اور اکبری گیٹ سے واحد کی گاڑیاں اور ماڈل ٹاون ، نشتر کالونی ، ہڈیارہ ، یکی گیٹ اور لو ہا ری گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔