مخصوص نشستوں کیلئے ٹکٹوں کا معاملہ‘ تحریک انصاف شعبہ خواتین کی عہدیدار آج شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے احتجاج کرینگی

ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی عہدیدار آج شام پانچ بجے پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے احتجاج کریں گی۔ خواتین کارکنان جنوبی پنجاب کو شعبہ خواتین قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ٹکٹوں کی بندر بانٹ کے حوالے سے دھرنا دیں گی۔ احتجاجی دھرنا تب تک جاری رکھا جائے گا جب تک نئی میرٹ لسٹ کی بنیاد پر ٹکٹیں فراہم نہیں کی جاتیں۔ احتجاج دھرنے کی قیادت سٹی صدر قربان فاطمہ‘ ضلعی صدر ذہین کنول‘ عفت سومرو سیکرٹری میمونہ سلیم‘ بدر النسائ‘ عابدہ پروین‘ حنا یاسمین‘ پروین اختر اور رقیہ بیگم کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...