پشاور(بیورورپورٹ) قومی ائیر لائن نے حج آپریشن 15 جولائی سے شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے عازمین حج کی روانگی کیلئے حج آپریشن 15 جولائی سے شروع ہو کر 15 اگست تک جاری رہے گا،باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پشاورسمیت ملک بھر کے ائیر پورٹس پر حج آپریشن شروع کیا جائے گا ، پشاور میں پی آئی اے بوائے سکاوٹس کے حاجی پرویز حسین اور پی آئی اے پشاور کے شاہ ولی آفریدی کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں قومی ائیر لائن کے بوئنگ 777اور ائیر بس اے 320حج آپریشن 2018کے لئے پاکستان سے حجاز مقدس کے لئے فضائی آپریشن کا حصہ بنیں گے ، قومی ائیرلا ئن اس سال 50 ہزار عازمین کو حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس پہنچائے گی پی آئی اے نے گزشتہ سال کی نسبت اس سال ٹکٹ کی خریداری میں عازمین کودو ہزارروپے فی کس چھوٹ دی ہے اس سال پشاورسے حجا ز روانہ ہونے والوں کے لئے ٹکٹ کی قیمت 93ہزار روپے رکھی گئی ہے پی آئی اے کے دو بوئنگ 777اور ائیر بس اے 320حج کو سفری سہو لتیں فراہم کرینگے پی آئی اے نے اس سال 160پروازیں چلانے کا شیڈول جاری کیا ہے۔فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی واپسی کے لئے بعدازاں حج آپریشن پی آئی اے کا فضائی آپریشن 27اگست سے شرو ع ہو گا۔