حوثی ملیشیا نے جامعہ صنعاء کے متعدد اساتذہ کو حراست میں لے لیا

صنعائ(این این آئی)یمن کے حوثی باغیوں نے صنعاء یونیورسٹی میں تدریس کے شعبے سے وابستہ متعدد اساتذہ اور پروفیسر صاحبان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق صنعاء یونیورسٹی کے شعبہ تدریس کی یونین کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ جامعہ کے اساتذہ تنخواہ کی وصولی کے لیے عبوری دارالحکومت عدن جا رہے تھے کہ اس دوران ھوثی ملیشیا نے انہیں روک لیا۔یونیورسٹی کی اساتذہ یونین کی جانب سے جاری بیان میں اساتذہ کی گرفتاری اور انہیں زدو کوب کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

ای پیپر دی نیشن