ویتنام(آئی این پی)ویت نام میں پولیس نے فٹ بال میچوں پر جوا کھیلنے والے بین الاقوامی گروہ کے 4ارکان کو گرفتار کر لیا، سٹے باز گروہ آن لائن 26ملین ڈالر لگا چکا تھا، سٹے کی آن لائن ویب سائٹ کو فلپائن سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔ ویتنامی پولیس نے اس بڑے گروہ کے چار اراکین کو حراست میں لے لیا ہے، جس نے عالمی فٹ بال کپ کے میچوں پر آن لائن جوئے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔ پولیس کے مطابق اس گروہ کے آن لائن جوئے میں چھبیس ملین ڈالر لگائے جا چکے تھے۔ گرفتار ہونے والے چاروں افراد کو ہوچی منہ سٹی میں سے گرفتار کیا گیا۔