جاگیردارغلط فہمی میں نہ رہیں وسیب کے عوام دوخاندانوں کی غلامی سے آزادی حاصل کرینگے ،رانا عرفان محمود

Jun 24, 2018

کبیروالا (نامہ نگار) جاگیردار کسی غلط فہمی میں نہ رہیں وسیب کے عوام اب دوخاندانوں کی غلامی میں سے آزادی حاصل کریں گے ۔سردار عرفان شوکت سیا ل ۔حلقہ 204میں جاگیر داروں کی عبرت ناک شکست ہوگی اور رانا عرفان محمود خاں 25جولائی کو عوام کی طاقت سے جیتے گا۔انتخابی جلسوں میں دھمکی آمیز بڑھکو ں سے عوام کو ڈرانے والے عبرت ناک انجا م کیلئے تیا ر ہوجائیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 204کے امید وار رانا عرفان محمود نے عرفان شوکت سیال کی رہائش گاہ پر کارنرمیٹنگ سے خطا ب کرتے ہوئے کیا جس میں سیال برادری کی کثیرتعداد نے رانا عرفان محمود کی حمایت کا اعلان کیا ۔

مزیدخبریں