میلسی (خبر نگار)سینئر سیاستدان سعید احمد خان منیس ،صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑیں گے۔ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی سعید احمد خان منیس ایک بار پھر سپیکر صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔اس سلسلہ میں انہوں نے این اے 165کے ساتھ ساتھ پی پی 233اور پی پی236سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروارکھے ہیں۔وہ قومی اسمبلی کے ساتھ صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخاب میں حصہ لیں گے۔ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیاہے کہ مسلم لیگ ن سے ٹکٹوں کے معاملات طے نہ پانے پر وہ آزاد حیثیت سے بھی انتخابی میدان میں اترنے کے لئے اپنے گروپ سے مشاورت کر چکے ہیں۔
سعیدمنیس سپیکرپنجاب اسمبلی کے امیدوار صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑینگے
Jun 24, 2018