ملتان(سپیشل رپورٹر)شہر کے صوبائی حلقہ 213کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں،وائس چیئرمینوں ،کونسلرز سمیت کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے ممبران نے پارٹی کے مرکزی صدرمیاں شہباز شریف سے ملتان کے صوبائی حلقہ 213کی نشست پر متحرک کارکن یوسی چیئرمین زاہد عدنان گڈو کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا مطالبہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ پارٹی قیادت اس سیٹ پر نظرثانی کرے اور زاہد عدنان گڈو کو ہی پارٹی ٹکٹ دی جائے اجلاس میں یوسی چیئرمین زاہد عدنان گڈو کے علاوہ یوسی 36کے چیئرمین رسالت شیروانی ،یوسی 40چوہدری عبدالستار،یوسی 37رحمت رحمانی ،یوسی 33اعجاز فخر،یوسی61رائو سہیل،وائس چیئرمین یوسی 37اختر خان،سابق ممبرضلع کونسل چوہدری خوشی محمد،ممبر کنٹونمنٹ بورڈ چوہدری جاوید نیاز سمیت رائو وارث،سید علیم شاہ ،شمشاد علی انصاری ،اختر رسول فریدی ودیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر بلدیاتی نمائندوں کا کہنا ہے تھا کہ زاہد عدنان گڈو پارٹی کے متحرک کارکن ہیں جو باآسانی اس سیٹ پر کامیاب ہوسکتے ہیں کارکن زاہد عدنان گڈو کی قیادت میں متحد ہیں اور الیکشن میں ان کی بھرپور سپورٹ کریں گے اس موقع پر زاہد عدنان گڈو نے کہا کہ پارٹی قیادت نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا تو وہ سیٹ جیت کر پانی قائدین کو تحفہ میں دیں گے ۔