راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ میرے کیس کافیصلہ ہوچکاہے ،ایفیڈرین کیس کافیصلہ ہونا ابھی باقی ہے مجھے اللہ نے مغروروں کی گردنوں سے سریا نکالنے کیلئے پیداکیاغازی بروتھا ڈیم سے راولپنڈی کیلئے 200ملین گیلن پانی لے کر آئینگے راولپنڈی میرا ہے اورمیں راولپنڈی کاہوں، کسی کوغلط فہمی ہے تو وہ 25جولائی کو دور ہوجائے گی،ہم نے پہلے راولپنڈی میں تعلیم عام کی اب پانی اور روزگار عام کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے این اے 60اور 62کی انتخابی مہم کے دوران عوامی مسلم لیگ اورپی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا شیخ رشیداحمد نے کہاکہ سپریم کورٹ میں میرے کیس کافیصلہ توہوچکاہے اوراللہ نے مجھے سرخروکیاہے لیکن ابھی حنیف عباسی کے ایفی ڈرین کافیصلہ باقی ہے جس کا اہلیان حلقہ کوانتظارہے اس وقت راولپنڈی شہر کربلا بناہوا ہے اور لوگوں کوپینے کاپانی بھی نہیں مل رہا انہوں نے کہاکہ ہم نے پہلے راولپنڈی میں 60تعلیمی ادارے بنائے اورتعلیم عام کی، اب انشاء اللہ شہر میں پانی کامسئلہ حل کریں گے اور 10ہزار بیروزگاروں کو میرٹ پر نوکریاں دیں گے۔
میرے کیس کافیصلہ ہوچکا ،ایفیڈرین کیس کافیصلہ ابھی باقی ہے ، شیخ رشیداحمد
Jun 24, 2018