راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کیمطابق ہفتہ کو عالمگیریوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر راولپنڈی میںمرکزی ماتمی جلوس امامبارگاہ ناصر لعزا ء مری روڈسے نکالا گیا جس میں ہزاروںسوگواروں نے شرکت کرکے جنت البقیع کی خستہ حالی کیخلاف زبردست احتجاج کیا جبکہ ماتمی حلقوں نے ماتمداری و نوحہ خوانی کرکے رسول ؐ خدا کو اُن کی پیاری بیٹی حضرت فاطمہ زہرا ؑ،آئمۃ البقیع،ازواجِ مطہرات ؓ اور صحابہ کبار ؓ کے مزارات کے انہدام پر پرُسہ پیش کیا8شوال کے فقید المثال جلوس راولپنڈی میں عاشورا محرم کا سماں پیدا کردیااحتجاجی ماتمی جلوس کی قیادت ٹی این ایف جے یوم انہدام جنت البقیع کے کنوینر الحاج غلام مرتضیٰ چوہان، آغا سید محمد مرتضیٰ موسوی ایڈووکیٹ، آغا سید علی روح العباس موسوی ایڈووکیٹ ،ٹی این ایف جے کے مرکزی اور ذیلی شعبہ جات کے عہدیداران،صوبائی ،ریجنل اور ضلعی عمائدین کے علاوہ مذہبی تنظیموں کے رہنما ئوں نے کی شرکائے جلوس نے مزارات کی تاراجی کے خلاف اور انکی ازسرنوتعمیرکیلئے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے جبکہ مختار جنریشن کے سینکڑوں کمسن کارکن اور ابراہیم سکائوٹس کے جوانوںنے جنت البقیع کی شبیہ بینرز اور کتبے اٹھائے ہوئے تھے جن پر جنت البقیع کی تعمیر سے متعلق نعرے درج تھے دورانِ جلوس تمام راستے نوحہ خوانی اورزبردست ماتمداری و پرسہ داری کا سلسلہ جاری رہاکمیٹی چوک میں جلوس نے ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کرلی ٹی این ایف جے کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ سید قمر حیدر زیدی نے قائد ملت ِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا پیغام پہنچایا اور خطاب کیا علامہ قمر زیدی نے کہاکہ سانحہ انہدام جنت البقیع سے عالم اسلام میں اضطراب روز روز بڑھتا جارہا ہے قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے عالمی سطح پر یوم انہدام جنت البقیع منا کر اسے عاشورا ثانی ثابت کردیا ہے اس موقع شرکائے جلوس نے مختلف قراردادیں متفقہ طور پر بلند نعروں کی گونج میں منظور کیںجن میں عالم اسلام کے مشترکہ ورثے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو بین الااقومی شہر قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ تمام مسلمان اپنے عقائد کے مطابق عبادات اور اُن کی حفاظت کے فرائض انجام دے سکیںکمیٹی چوک میں پرجوش حیدری نعروں کی گونج میں قراردادوں کی منظوری کے بعدراولپنڈی اور گرد و نواح کے سینکڑوں ماتمی دستوںماتمداری اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے امامبارگاہ کرنل مقبول حسین پہنچے جہاں دعا و زیارت کے بعد جلوس اختتام پذیر ہوا قبل ازیں امامبارگاہ ناصر العزا میں مجلس سے علامہ آصف رضا علوی ،علامہ اظہر عباس حیدری ، ذاکر مشتاق حسین شاہ ، ذاکر ضیغم عباس شاہ ٹبہ بوٹے شاہ اور دیگر ذاکرین نے بھی خظاب کیا مختار فورس ‘ابراہیم سکائوٹس‘مختارجنریشن ‘ایم او اور ایم ایس او کے رضا کار تمام راستے جلوس کے انتظامی امور انجام دے رہے تھے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے جلوس کے روٹ پر سختی حفاظتی انتظامات کررکھے تھے۔پولیس افسران اور جوانوں کی بھاری نفری اس موقع پر جلوس کے ہمراہ تھی۔