سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جلد وضاحت کروں گا کہ آزاد کیوں کھڑا ہوا،کوئی ٹکٹ کے ساتھ آئے یا بغیر یہاں کی عوام رد کرکے بھیجے گی، میرامقابلہ ان لوگوں سے ہے جو مشرف کے ساتھی رہے،سیاسی لنڈا بازار ہر پارٹی میں فٹ ہوجاتے ہیں، آج یہ عمران خان کے ساتھ فٹ ہوگئے ہیں، جنہوں نے کسی کو فائدہ نہیں پہنچایا وہ عمران کو کیا فائدہ دیں گے؟۔راوالپنڈی کے علاقے دھمیال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے کس بات پر اختلاف ہے، اس حوالے سے سچ جلد قوم کو بتاﺅں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی ڈیل نہیں کی، جلد وضاحت کروں گا کہ میں آزاد کیوں کھڑا ہوا۔ انہوں نے کہاکہ کوئی ٹکٹ کے ساتھ آئے یا بغیر یہاں کی عوام رد کرکے بھیجے گی۔سابق وزیر داخلہ کے مطابق ان کا مقابلہ ان لوگوں سے ہے جو مشرف کے ساتھی رہے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی لنڈا بازار ہر پارٹی میں فٹ ہوجاتے ہیں، آج یہ عمران خان کے ساتھ فٹ ہوگئے ہیں، جنہوں نے کسی کو فائدہ نہیں پہنچایا وہ عمران کو کیا فائدہ دیں گے؟چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان کا ٹکٹ لے کر ایک امیدوار یہاں بڑی بڑی باتیں کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے اس حلقے کا مقابلہ نوازشریف، شہباز شریف، آصف زرداری اور عمران خان کے حلقوں سے کرو، اگر میرا حلقہ پیچھے ہوا تو مجھے ووٹ نہ دینا۔چوہدری نثار نے کہا کہ زندگی میں کبھی ڈیل نہیں کی، جلد وضاحت کروں گا کہ آزاد حیثیت میں کیوں کھڑا ہوا۔