حکومت نے برآمدات میں اضافے کیلے مثبت اقدامات کیے:خواجہ حبیب الرحمن

لاہور( سٹاف رپورٹر )ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈکے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے برآمدات میں اضافے کیلے مثبت اقدامات کیے ہیں تاہم پیداوار ی لاگت میں کمی اور ملکی صنعت کو عالمی مارکیٹ میں مسابقت کے قابل بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،نئی صنعتوں کا فروغ معاشی بحران کا واحد حل ہے،صنعتی شعبے میں سر مایہ کاری اور کاروباری قرضوں کیلے خصوصی اقدامات کرنے ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے نجات کا واحد راستہ زرعی شعبے کی ترقی میں مضمر ہے ،جدید زرعی ٹیکنالوجی کے ذریعے کپاس،گنے اور دیگر نقدآور فصلوں کی پیداوار بڑھا کر ملک کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ ڈالر کی قیمت کے پیچھے سٹہ بازی ہو رہی ہے،کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم ہونے کی بجائے بڑھتاہی جارہا ہے جس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شرح سود میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی اور اس صورتحال کی وجہ سے ہمارے دفاعی بجٹ پر بھی دبا ئوپڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن