جنت البقیع و جنت المعلی کی بحالی کیلئے اقوام متحدہ اپناکرداراداکرے ،حامد موسوی

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی )سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی ٰ و قائدملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے حقوقِ بشر کے نام نہاد ٹھیکیداروںعرب لیگ،اوآئی سی ،آئی سی سی،اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل غرضیکہ حقوق کی پاسداری کے تمام دعویداروں کو جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں مزارات کی پامالی کی طرف متوجہ کرتے ہوئے باورکرایا ہے کہ دہشت گردی کے قلع قمع ،مظلوم اقوام کو آزادی سے ہمکنار کرنے ،کشمیروفلسطین کی آزادی،القدس کی بازیابی ،بابری مسجد کی ازسر نو تعمیر بلکہ اقلیتوں کی عبادت گاہو ں کو اُن کے نظریات کے مطابق تحفظ فراہم کرنے اورمغربی دنیا میں مسلم قبروں کی بے حرمتی کا سلسلہ بند کروانے کیلئے سب سے پہلے جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کے حرمہائے قدسیہ کی عزتِ رفتہ اور حرمتِ گزشتہ کو بحال کیا جائے ، عالمی امن کے قیام کیلئے نبی ؐ کی ذات اور ان کے پیاروں کے مزارا ت کی توہین بند کی جائے اگر ان کی ازسرنو تعمیر نہ کی گئی اور ان شعائر اللہ کی حرمات اور آثار کی بے حرمتی پر خاموش رہا گیا تو تقدیرقاضی کے ازلی فتوے کے مطابق جرم ضعیفی کی سزامرگ مفاجات کی صورت میں بھگتناہوگی ۔اس امر کا اظہار انہوں نے عالمگیر عشرہ صادق آل محمد ؐ کی مناسبت سے اتوارکومشاہیر اسلام کے مزارارتِ مقدسہ کی عظمتِ رفتہ کی بحالی کیلئے مختارآرگنائزیشن پاکستان (ایم او) کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء کے نام اپنے پیغام میں کیا ہے جو مختارآرگنائزیشن کے مرکزی رہنما ذوالقرنین جمیل نے پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن