اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پیٹریاٹ ڈیمو کریٹک الائنس آف پاکستان کی چیئرمین پرسن اور سابق ممبر اسمبلی عائشہ گلالئی12جولائی کو اسلام آباد ڈی چوک میں پارٹی کارکنوںکے ہمراہ دھرنا دیں گی۔ پارٹی کے فوکل پرسن وحید کمال کے مطابق دھرنے کامقصد پاکستانی عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ہے ،عوام کو حکومت کی جانب سے سستی اشیاء کی فراہمی تک دھرنا جاری رہے گا، حکومت کی جانب سے عوام کو آدھی قیمت پر کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جائیں۔