منیلا(انٹرنیشنل ڈیسک)فلپائن میں عسکریت پسند گروہ السیاف نے نو مغوی مچھیروں کو رہا کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان مچھیروں کو اغوا برائے تاوان کے لیے یرغمال بنایا گیا تھا، تاہم یہ اتنے غریب تھے کہ یہ تاوان کی رقم ادا کرنے سے قاصر تھے۔ اتوار کے روز پولیس نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مچھیروں کے اغوا اور پھر رہائی کا یہ واقعہ ملک کے جنوبی حصے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ان مچھیروں کو تین روز تک یرغمال بنائے رکھنے کے بعد بلآخر جمعے کی شب رہا کر دیا گیا۔
فلپائن میں عسکریت پسندوں نے9مچھیروں کو رہا کر دیا
Jun 24, 2019