پہلی لاہور نائٹ ریلی کراس:معین خان موٹر سائیکل ‘ویمنز کیٹگری میںزویا علی کامیاب

Jun 24, 2019

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان موٹر ریسنگ کلب اور گارڈ گروپ کے زیر اہتمام لاہور میں پہلی لاہور نائٹ ریلی کراس 2019 کا انعقاد کیا گیا۔ ریس میں موٹر سائیکل، کار اور جیپ کی کیٹگریز شامل تھیں۔ موٹر سائیکل ریس میں پہلی پوزیشن معین خان جبکہ دوسری پوزیشن ابراہیم شاہ نے جبکہ تیسری پوزیشن نعمان مقبول نے حاصل کی۔ ویمن کیٹگری میں مس زویا علی نے پہلی، مسز عاصمہ صدیق نے دوسری جبکہ ریما شہاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کیٹگری ڈی میں ظفر خان بلوچ نے پہلی، امین اﷲ خان نے دوسری جبکہ صاحبزادہ عثمان نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ بی کیٹگری ریس میں ضعیم مگسی نے پہلی، خان بہادر عزیز نے دوسری جبکہ نعمان نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ ریس کی سی کیٹگری میں رضا سعید نے پہلی، عثمان ندیم نے دوسری جبکہ عثمان اقبال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جی ایم گارڈ گروپ چوہدری نور حسین نے کامیاب ڈرائیورز میں انعامات تقسیم کیے۔

مزیدخبریں