جرمنی: گٹر کے ڈھکن میں پھنسی گلہری ریسکیو آپریشن کے بعد آزاد

ڈورٹمنڈ (نیٹ نیوز)جرمن شہر ڈورٹمنڈ میں ایک سرخ گلہری گٹر کے ڈھکن کے سوراخ میں پھنس گئی جس کو ریسکیو آپریشن کے بعد آزاد کرایا گیا۔ ڈورٹمنڈ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق انہیں اس حوالے سے ایک کال موصول ہوئی تھی کہ ایک پارک کے برابر میں واقع گٹر میں ایک گلہری پھنس گئی ہے۔ جب فائر فائٹرز اس جگہ پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ گلہری کا سر گٹر کے کور کے سوراخ سے باہر نکلا ہوا ہے جبکہ باقی جسم نیچے پھنس گیا ہے۔ اسے آزاد کرانے کے لیے ابتدائی کوششیں ناکام ہونے پر مین ہول کے ڈھکن کو ہی نکال لیا گیا۔ طبی ماہرین نے ادویات کے ذریعے پہلے گلہری کو بے ہوش کیا اور پھر اسے ڈھکن سے باہر نکال لیا۔

ای پیپر دی نیشن