اے پی سی کا مطلبپیاروں کی کرپشن، اپوزیشن کو جلدی کیوں ہے: صمصام بخاری

لاہور+ اوکاڑہ (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ رات گئے عجلت میں اے پی سی کا فیصلہ بڑا سوالیہ نشان ہے- اپوزیشن کو جلدی کس بات کی ہے؟ عوام خوب جانتے ہیں - اے پی سی کا مطلب ''اپنے پیاروں کی کرپشن '' کے سوا کچھ نہیں۔ گزشثہ روز پی ایم اے اوکاڑہ کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک نو منتخب شخص کی صدارت میں ہونیوالی اے پی سی کی کیا حیثیت ہو گی؟ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے اپنے ہی پارٹی کے صدر کو مشکل میں ڈال دیا ہے- حکومت کا راستہ روکنے کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ حکومت ڈاکٹر برادری کا خیال کرے گی وہ مریضوں کو سہولت دیں- صوبائی وزیر نے کہاکہ موت و زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن ڈاکٹرز اہم کردار ادا کر سکتے ہیں- اس موقع پر وزیر اطلاعات نے پی ایم اے اوکاڑہ کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف بھی لیا۔

ای پیپر دی نیشن