صلالہ (صباح نیوز)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے عمان کی بندرگاہ صلالہ کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس اصلت بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول کے ضمن میں تعینات ہے۔صلالہ بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ کمانڈنگ آفیسر پی این ایس اصلت نے کمانڈنگ آفیسرصلالہ نیول یونٹ اور کمانڈر 11 انفنٹری بریگیڈ سے ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کے مابین بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دورے کے آخری مرحلے میں پی این ایس اصلت اور عمانی بحریہ کے جہاز کے درمیان باہمی مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا-دورے کے اختتام پر پی این ایس اصلت نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول کا دوبارہآغاز کردیا۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین مضبوط دوستانہ تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔
پاک بحریہ کے جہاز ’’ اصلت‘‘ کا عمانی بندرگاہ کا دورہ، پرتپاک استقبال کیا گیا
Jun 24, 2019