پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور نامور سفارتکار عبدالستار اٹھاسی سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کیلئے دعا کی۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سابق وزیرخارجہ عبدالستارکے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے۔عبدالستارنے 1986 سے 1988تک پاکستان کے وزیرخارجہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں.