پاکستان کیلئے ایک خوشی کی خبر سامنے آگئی، قطری حکومت نے اعلان کیا ہے قطر پاکستان میں3ارب ڈالرکی براہ راست سرمایہ کاری کرے گا، سرمایہ کاری کے بعد پاک قطر باہمی معاشی تعاون کا حجم 9 ارب ڈالرہوگا۔
قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ہدایت پر قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان میں تین ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری اعلان کیا جو ڈپازٹ اور ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کی صورت میں ہوگی۔
Upon the directives of HH the Amir, the Deputy Prime Minister and Minister of Foreign Affairs announces of new investments in the form of deposits and direct investments worth a total of QR3 billion in the Islamic Republic of Pakistan. pic.twitter.com/zmH07cFRew
— Qatar News Agency (@QNAEnglish) June 24, 2019
قطری نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا کہنا ہےکہ دونوں ممالک کے درمیان 9 ارب ڈالرز کی شراکت داری ہو گی۔
Deputy Prime Minister and Minister of Foreign Affairs: "The Qatari-Pakistani economic partnership will amount to $9 billion. Qatar affirms its aspiration for further development in the relations between the two countries at all political, economic, sports and cultural levels."
— Qatar News Agency (@QNAEnglish) June 24, 2019
دوسری جانب مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے قطر کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔
البتہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے 3 ارب قطری ریال کی بجائے 3 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی اطلاع دی۔
Want to thank the Emir of Qatar HRH Sheikh Tamim Bin Hamad Al Thani for announcing US $3 Billion in #deposits and direct #investments for #Pakistan and for #Qatar’s affirmation to further develop relations between the two countries.
— Dr. Abdul Hafeez Shaikh (@a_hafeezshaikh) June 24, 2019
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی امیر قطر کی جانب سے براہ راست سرمایہ کاری اور ڈیپازٹ کے لیے 3 ارب ڈالرز دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
خیال رہے کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کا 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل ہونے کے بعد یہ اعلان کیا گیا ہے۔
دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ملاقات کی تھی اور دونوں فریقین کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔
دو روز قبل امیر قطر کی پاکستان آمد کے بعد تجارت، سرمایہ کاری اور فنانشل انٹیلی جنس اور سیاحت سے متعلق 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے تھے۔
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیر اعظم عمران خان بھی وزیر اعظم ہاﺅس میں منعقدہ اس تقریب میں موجود تھے۔
دونوں ممالک کے درمیان منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد اور خفیہ معلومات کے تبادلے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر فنانشل انفارمیشن یونٹ قطر کے سربراہ شیخ احمد بن عید الطہانی اور قائم مقام ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فنانشل مانیٹرنگ یونٹ منیر احمد نے دستخط کیے۔
گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور امیر شیخ تمیم کے درمیان افغانستان سمیت مختلف معاملات پر طویل مذاکرات ہوئے تھے۔
اس موقع پر عارف علوی نے افغانستان میں امن کی کوششوں کے فروغ میں قطر کے کردار کو سراہا، جو خطے کے امن میں قابل ذکر تعاون تھا۔