پیپلز پارٹی والے تو این آراو کے لئے امریکا کے بھی پاؤں پڑے گئے،ملک میں اگر کوئی سرٹیفائیڈ نااہل ہے تو وہ ہے نوازشریف:مراد سعید

Jun 24, 2019 | 22:00

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں دھواں دار تقریر کرتے پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا.

تفصیلات کے مطابق مراد سعید نے اپنے موقف کے ثبوت میں سابق صدر باراک اوباما اور سابق امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس کی کتاب پیش کر دی.

مراد سعید نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے تو این آراو کے لئے امریکا کے بھی پاؤں پڑے گئے. بے نظیربھٹونے امریکی حکام سےکہا کرپشن کے چارجز سے نجات دلائیں اور ہمیں دوبارہ وزیراعظم بنا دیں.

انھوں نے دونوں کتابوں سے حوالے دیتے ہوئے کہا کہ جب یہ ڈیل کرلیتے ہیں تو پھرانھیں امریکا کی بات بھی ماننا پڑتی ہے۔

زرداری صاحب نےسی آئی اےکے ڈائریکٹرسےملاقاتیں کیں، جن میں حسین حقانی بھی ساتھ تھا، جو آج بھی پاکستان کے خلاف زہراگل رہاہے۔

مراد سعید نے الزام لگایا کہ آصف علی زرداری نے امریکی سفیرسے کہا، آپ ڈرون گراتے جائیں، ہم تشویش کر کے سوجائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ نوازشریف بیمارہوتے ہیں توسرکاری خزانے سے تین لاکھ ستائیس ہزارڈالرخرچ ہوتے ہیں‌، خصوصی طیارے نوازشریف کا انتظار کرتے ہیں، اس پر بھی عوام کا پیسہ ہی خرچ ہوتا تھا.

 وفاقی وزیرمراد سعید کا کہنا ہے کہ ملک میں اگر کوئی سرٹیفائیڈ نااہل ہے تو وہ نوازشریف ہے جس نے ریڈیو، ائیر پورٹ سمیت سارا پاکستان گر وی رکھ دیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ سندھ میں سب سے زیادہ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارتے ہیں، تھر سمیت 50 فیصد بچے سندھ میں غذائی قلت کا شکار ہوئے، سندھ میں بچے خوراک سے مر رہے ہیں کیا وہ کسی کے بچے نہیں اور تھر میں 104ارب پانی پر خرچ کرنے کا دعوی کیا گیا لیکن ملک کا پیسہ فالودے والے کے اکاؤنٹ میں جا رہا تھا، پیپلزپارٹی نے عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان چھینا، سپریم کورٹ نے بھی سندھ کو کرپٹ ترین صوبہ قرار دیا۔

مراد سعید نے کہا کہ سابق حکومت نے ریڈیو، ائیر پورٹ سمیت سارا پاکستان گر وی رکھ دیا، اس لیے ہمیں قرض لینا پڑا اور نوازشریف کا ایک دورہ عمران خان کے 6 دوروں سے مہنگا تھا، نواز شریف نے اپنے دور میں 110 کروڑ سے زائد بیرونی دورے کیے تھے اور صرف اپنے کاروبار کو بڑھانے کی بات کرتے رہے ہیں اور جب خان آیا تو اس نے بیرونی دوروں میں صرف ایک بات کی کہ میرے مزدور کا خیال رکھنا، یہ میرے دل کے بہت قریب ہیں۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان قطر گئے وہاں انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی بات کی، 300 پاکستانیوں کو طیارہ بھیج کر ملائشیا سے واپس منگوایا، او آئی سی میں وزیراعظم کی بہت پذیرائی ہوئی جب کہ ملک میں اگر کوئی سرٹیفائیڈ نااہل ہے تو وہ ہے نوازشریف، نواز شریف کے بچے بھی جہاز استعمال کرتے تھے، رائیونڈ گھر کی سکیورٹی کیلئے 100 کروڑ سے زائد خرچ کیے گئے، ان کا نعرہ تھا “کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے نوازشریف کی ساری بیماریاں گنوائیں اور کہا علاج باہر ہے، یہ ایک ایسا اسپتال نہیں بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو سکے۔

مراد سعید نے کہا کہ اگر کوئی سرٹفائیڈ نااہل ہے تو وہ نواز شریف ہیں۔ ان کی صاحبزادی روز کہتی ہیں کہ وہ تنخواہ بھی نہیں لیتے تھے، مئی 2016ء میں خصوصی طیارے کے ذریعے علاج کے لیے بیرون ملک گئے، ان کے علاج پر کل خرچہ 34 کروڑ کا خرچہ ہوا۔ رائے ونڈ کی سڑک پر 28 کروڑ 36 لاکھ خرچ کیے گئے، اس کے علاوہ سو کروڑ سے زائد رائے ونڈ گھر کی سیکیورٹی پر لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ 2017ء کے نوٹی فیکشن کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیلئے 130 کروڑ کا نیا ہیلی کاپٹر خریدا گیا، ان کے کئی گھروں کو کیمپ آفس ڈکلیئر کیا گیا، انہوں نے وزیراعظم کے جہاز کو بھی استعمال کیا جبکہ ان کے بچے بھی وزیراعظم کا جہاز استعمال کرتے تھے۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ ہمارے پاس تمام شواہد موجود ہیں، ہم ان کو بل بھیجیں گے، جو غی رقانونی پیسہ استعمال کیا وہ واپس کر دیں۔ انہوں نے بتایا کہ دوسری جانب وزیراعظم آج بھی اپنے اخراجات خود اٹھا رہے ہیں۔ بنی گالہ جانے والی سڑک کا خرچہ عمران خان نے برداشت کیا۔

مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کو ’سلیکٹڈ‘ کہنے والے خود اسی راستے سے اقتدار میں آئے، سب کرپشن بچانے کے لیے ایک ہوگئے، جعلی اکاؤنٹس کی بات غلط ہے تو عدالت جا کر قانونی چارہ جوئی کریں۔

مراد سعید سابق امریکی وزیر خارجہ کنڈولیزا رائس کی کتاب ایوان میں لے آئے، بینظیر بھٹو پر اقتدار کیلئے سابق امریکی وزیر خارجہ کے پاؤں پکڑنے کا الزام لگا دیا۔


 

مزیدخبریں