پہلے کیطرح آج بھی ن لیگ متحدہے ,داراڑ ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی: حمزہ شہاز شریف

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہاز شریف نے کہا ہے کہ یہ تبدیلیوں کا سال ہے ,موسم کے علاوہ باقی سب کچھ خراب ہے،حکومت کا رہنا یا خاتمہ ثانوی بات ہے،عمران نیازی ڈکٹیٹر بنناچاہتا ہے،پہلے بھی مسلم لیگ ن متحد تھی آج بھی متحد ہے،مسلم لیگ کو بانٹنے اور داڑاڑ ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،نیازی صاحب نے جیلوں میں ڈالنے کا شوق پورا کرلیا،نالائقوں کی حکومت ہے،جھوٹوں کا یوم حساب آنے والا ہے،قوم گریبان پکڑ کر حساب لے گی .انہوں نے کہا کہ یہ ملک پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچ چکا ہے، یہ جعلی احتساب زیادہ دیر نہیں چل پائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پنجاب اسمبلی کیف ٹیریا میں پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ذہن میں جواب کم اور سوال زیادہ ہیں ِپاکستان آج جس دوراہے پر کھڑا ہےِ ،نیب کی کسٹڈی میں یہ سوچتا ہوں کہ ملکی مسائل کا حل کیا ہے کسی کو نہیں معلومَ ،دعا ہے کہ حالات کے تھپیڑوں سے اس کشتی کو نکال سکے،ملک میں ڈالر سب سے اونچی اڑان اڑ رہا ہے،پاکستان کی کرنسی سب سے نیچے چلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی کہ کہاں سے وہ جن آئیں گے جو ملک کا خسارہ پورا ہوگا،پاکستان کی سالمیت کو جکڑا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر گرے لسٹ کی مسلسل تلوار لٹک رہی ہے،عوام کو قیامت خیز مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،معلوم نہیں مہنگائی کا طوفان کب رکے گا،گیس کی قیمتیں بھی بڑھانے کی نوید سنائی جارہی ہیں،پہلی مرتبہ ایکسپورٹ بڑھی نہیں،سرمایہ کاری 52 فیصد کم ہوگئی ہے،بے روزگاری کا طوفان آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا، ایک بھی گھر نہ بن سکا،کینٹینر پر چڑھ کر جو وعدے کیے ایک بھی پورا نہ ہوا،نیاز صاحب کے ٹو کے پہاڑ پر چڑھ کر بھی کوئی وعدہ کرے گی تو عوام انہیں ٹماٹر اور انڈے مارے گی،ہر سیاسی لیڈر جیل میں ہے،نیازی صاحب نے جیلوں میں ڈالنے کا شوق پورا کرلیا،نالائقوں کی حکومت ہے،جھوٹوں کا یوم حساب آنے والا ہے،قوم گریبان پکڑ کر حساب لے گی تو ملک میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب آپکو این آر او نہیں دے گی پکڑ پکڑ کر حساب لے گی،نیازی کا احتساب نہیں بغض اور ذاتی انتقام ہے،عمران نیازی کی ساکھ نیگیٹو میں چلی گئی یے،لوگوں کو جھوٹ بول بول کر خواب دکھائے ہیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارے دشمن باہر بیٹھ کر تماشا دیکھ رہے ہیں، ان کو سازش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ عمران خان نے تین مرتبہ مودی کو خط لکھا لیکن جواب نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پر سلیکٹڈ کی چھاپ لگ چکی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف کو کچھ ہوا تو بائیس کروڑ عوام کے دل پر بڑا بوجھ ہوگا۔ قوم کی نیا ڈوب رہی ہے اگر ہم کھڑے نہ ہوئے تو قوم ہمیں معاف نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نواز شریف اور شہباز شریف کی پارٹی ہے ،فیصلے دونوں بھائی مل کر کرتے ہیں.

ای پیپر دی نیشن