شرقپور شریف/ سیالکوٹ/ سمبڑیال/ وزیر آباد/ گڑھ مہاراجہ/ چنیوٹ/ پنڈی بھٹیاں (نامہ نگاران+ نمائندگان) پٹرول‘ آٹا‘ چینی کا مصنوعی بحران برقرار ہے‘ دونوں اشیاء یوٹیلٹی سٹورز پر بھی ناپید ہیں جبکہ مارکیٹ میں ذخیرہ اندوزوں کا راج ہے جو پٹرول 150 روپے لٹر‘ آٹا 20 کلو 1050 روپے اور چینی 80 سے 85 روپے کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سمبڑیال میں اسسٹنٹ کمشنر نے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے پٹرول کی چالیس غیر قانونی ایجنسیوں کو سیل کر دیا۔ وزیر آباد میں پٹرول آئے اور چینی کی مصنوعی قلت اور گراں فروشی پر صارفین نے شدید احتجاج کیا ہے۔ شرقپور شریف اور پنڈی بھٹیاں میں بھی صورتحال ابتر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کی مبینہ چشم پوشی یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا اور چینی نایاب ہو گئے۔ اکثر دکاندار مہنگے داموں چینی و آٹا فروخت کر رہے ہیں جبکہ منافع بحرانوں نے بھی چند افسران کی مبینہ ملی بھگت سے آٹا اور چینی ذخیرہ کر لی۔ ضلع بھر میں آٹے کا بیس کلو تھیلا عام دکاندار 1050 روپے اور چینی 80 روپے دے رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ سستی چینی اور آٹے کیلئے یوٹیلٹی سٹور کا رخ کرتے ہیں لیکن عیدالفطر کے بعد یوٹیلٹی سٹور پر آٹا اور 13 جون سے چینی نہ آنے کی وجہ سے لوگ انتہائی پریشان ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال نے سپیشل مجسٹریٹس پرائس کنٹرول کے ہمراہ تحصیل بھر میں مہنگا پٹرول فروخت کرنے والی غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے چالیس ایجنسیاں سیل کر دیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال اظہار الحق باجوہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ حافظ آباد شہر کی دکانوں اور یوٹیلی سٹوروں سے آٹا غائب ہو گیا۔ مافیا بلیک میں آٹا کی فروخت کر کے تجوریاں بھرنے لگا ضلعی انتظامیہ کے کھوکھلے نعرے بے نقاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد شہر میں گزشتہ کئی ہفتوں سے آٹا دوکانوں اور یوٹیلٹی سٹوروں سے غائب ہے غریب عوام دیگر اشیاء کے ساتھ اب آپا بھی بلیک ریٹس میں خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے آٹا چینی اور پٹرول کے شدید بحران پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران صرف کھوکھے نعرے لگا کر عوام اور حکمرانوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ گڑھ مہاراجہ میں چینی غائب کر کے 70 کی بجائے 80 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی احمد پور سیال تحصیل کے مختلف شہروں گڑھ مہاراجہ گڑھ موڑ کوٹ بہادر پیر عبدالرحمان و گردونواح میں آٹے کے بعد چینی بھی غائب ہو گئی۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 805 کی بجائے 920 روپے تک بیچا جا رہا ہے جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمیں پیچھے سے نٹے ریٹ میں سپلائی نہیں مل رہی، اسی طرح گڑھ مہاراجہ میں پٹرول کا مصنوعی بحران بھی شدت اختیار کر گیا۔ پمپس پر پٹرول نایاب ہے شہری شدید اذیت کا شکار احمد پور سیال میں پٹرول کی مصنوعی قلت نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ چنیوٹ میں گردونواح میں پٹرول کا بحران 24 ویں روز میں داخل ہو گیا انتظامیہ بے بس شہر بھر میں قائم پٹرول پمپ بند ہیں جبکہ جگہ جگہ قائم منی پمپ پر 95 روپے سے 100 روپے لیٹر پٹرول فروخت کیا جا رہا ہے۔ پٹرول پمپس پر پٹرول اور ڈیزل دستیاب تھا تو انہوں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ شرقپور میں یوٹیلٹی سٹوروں اور مارکیٹ میں آٹا اور چینی نایاب ہو گئے آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ بیس کلو آٹنے کا تھیلا 1100 روپے میں فروخت ہو رہا ہے گندم کی قیمت 1900 روپے من پر پہنچ گئی فلور ملز مالکان کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری سطح پر فراہم کیا جائے والا گندم کا کوٹہ بند ہونے سے فلور ملز مالکان مہنگے داموں گندم کی خریداری پر مجبور ہیں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا۔ پنڈی بھٹیاں کے یوٹیلی سٹور سے آٹا چینی اور تمام دالیں مکمل غائب ہو گئی۔ حکومت کی طرف سے کئے گئے وعدے پورے نہ ہو سکے۔ حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی کے باوجود عوام اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں چینی آٹا اور دالیں خریدنے پر مجبور ہیں۔
بحران بروکرز‘ عوام پٹرول‘ آٹے‘ چینی کیلئے خوار‘ احتجاج‘ سمبڑیال میں 40 ایجنسیاں سیل
Jun 24, 2020