چین نے فوجی مارے‘ زمین پر قبضہ کیا‘ چینی میڈیا مودی کی تعریف کیوں کر رہا: راہول

نئی دہلی(نوائے وقت رپورٹ) کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم مودی کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چین نے بھارت کے فوجی مارے‘ زمین پر قبضہ کیا پھر چینی میڈیا مودی کی تعریف کیوں کر رہا ہے؟ راہول گاندھی نے چینی میڈیا رپورٹ پر آرٹیکل سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا۔ آرٹیکل میں مودی کی چالاکیوں پر تبصرہ کیا گیا ہے۔ گلوبل ٹائمز میں لکھے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ مودی لفظوں سے کھیل رہے ہیں۔ چینی مؤقف کی تصدیق کر کے بھارتی وزیراعظم نے فوجی سے دھوکہ کیا۔ ناکام خارجہ پالیسی کے باعث ہمسایوں سے تعلقات کشیدہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن