کرونا کا خطرہ، برطانوی وزیراعظم نے کلب کرکٹ سے منع کر دیا: سیریز ہوگی، پی سی بی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) برطانوی وزیراعظم نے کرکٹ کے ذریعے کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے میچز کھولنے کی اجازت منسوخ کر دی۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹ سرگرمیوں کو بحال کرنے کیلئے گزشتہ ایک ہفتے سے حکومت سے مذاکرات جاری تھے اور کرکٹ نے ملک بھر میں کلبز کو بھی کرکٹ کی بحالی کا عندیہ دیدیا تھا تاہم وزیراعظم بورس جانسن نے کرکٹ بحال کرنے سے منع کر دیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچز کھیلنے کی اجازت ابھی نہیں دے سکتے کیونکہ کرکٹ بال کے ذریعے بھی کرونا وائرس پھیل سکتا ہے۔ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بحالی میں سب سے بڑا مسئلہ ’بال‘ ہے اور یہ بات سب کیلئے سمجھنا آسان ہے کہ ایک ہی بال سب کھلاڑیوں کے ہاتھ میں جاتی ہے جس کے باعث کرونا وائرس پھیلنے کا بہت زیادہ امکان ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس ملک میں ہونے والی متعدد پریمیئر لیگ منسوخ ہوچکی ہیں جبکہ سکاٹ لینڈ نے تو نیشنل لیگ اور کپ بھی سال بھر کیلئے منسوخ کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...