تابوت کی شرط ختم‘ کرونا سے مرینوالوں کی تجہیز و تدفین کیلئے نرمی

Jun 24, 2020

لاہور ( نیٹ نیوز) کرونا سے جاں بحق افراد کے ورثا غسل، جنازے اور تدفین میں شامل ہو سکیں گے جبکہ میت کو تابوت میں رکھ کر دفنانے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تدفین کے معاملہ پر حکومت نے ایس او پیز میں نرمی کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی سفارشات این سی او سی کو ارسال کر دی ہیں۔ پنجاب حکمت کی جانب سے بھجوائی گئی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ اس وقت انتقال کرنے والوں کی تدفین تابوت میں رکھ کی جا رہی ہے تاہم میت کو پلاسٹک میں کور کیا جائیگا اس کے علاوہ اہلخانہ اور رشتہ دار بھی نماز جنازہ میںشریک ہو سکیں گے جبکہ میت کو کندھا بھی دیا جا سکے گا۔ غسل کیلئے حفاظتی لباس کا استعمال کیا جائیگا۔ ایس او پیز کے تحت میت کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ورثاء اپنے پیاروں کا چہرہ دیکھ سکیں گے۔ خاندان کے افراد میت کو غسل دے سکیں گے۔

مزیدخبریں