جدہ(اے پی پی) عالمی بینک کے مطابق سعودی عرب کے غیر ملکی قرضوں میں غیر معمولی اضافے ہوا ہے ۔آئی آر آئی بی نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عالمی بینک کی رپورٹ سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ سعودی عرب کے قومی قرضے میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے اور وہ اس وقت 183 ارب ڈالر حاصل کر چکا ہے۔عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق 2019 ء کے اختتام تک سعودی عرب کے غیر ملکی قرضوں میں375 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں سال 2020ء میں اس کے قرضوں میں مزید 54 فیصد کا اضافہ ہو گا۔قابل توجہ بات یہ ہے کہ یہ اعداد و شمارکرونا وائرس کے عام ہونے سے پہلے کے ہیں اور ساتھ ہی رپورٹس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب کے قومی قرضوں کی یہ صورتحال تیل کے حالیہ بحران سے پہلے ریکارڈ کی گئی ہے ۔