جہاز میں اڑان سے پہلے بہت خامیاں تھیں‘ حویلیاں طیارہ حادثہ کی رپورٹ بھی آ گئی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلامی سکالر جنید جمشید کے طیارہ حادثے کی تحقیقات بھی سامنے آ گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہاز میں اڑان بھرنے سے پہلے ہی بڑی خرابیاں تھیں۔ اہم ترین پرزہ ٹوٹا ہوا تھا اور دوسرا خراب تھا۔ او جی ایس پن بھی غلط طریقے سے فٹ کی گئی تھی۔ طیارہ اڑا تو پاور ٹربائین سٹیج ون بلیڈ ٹوٹ کر ہٹ گیا تھا۔ ڈیڑھ منٹ بعد ایک انجن، او جی ایس پن نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ اے ٹی آر طیارہ میں پہلے کبھی ایسی خرابی نہیں دیکھی گئیں۔ چترال سے اڑان پھرنے والا طیارہ حویلیاں میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ حادثہ میں جنید جمشید سمیت 48 مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن