اسلام آباد (آن لائن) آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شاء آم کے دلدادہ نکلے، سوشل میڈیا پر آم کھاتے ہوئے تصاویر شیئر کر دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفر شاء نے آم کھاتے ہوئے مختلف تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ موسم گرما میں آم میرا پسندیدہ پھل ہے۔ آم پاکستان کی ثقافت اور فن کا ہمیشہ سے حصہ ہے۔ پاکستان آموں کی برآمدات میں دنیا کا چھٹا سب سے بڑا ملک ہے جس کے آموں کو پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے۔