اسلا م آباد(خصوصی نمائندہ)عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرادیا گیا۔ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ۔10روپے فی کلو،50 روپے گھریلو سلنڈراور 450 روپے کمرشل سلنڈرکی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا مزید قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ایل پی جی ایسوسی ایشن کے صدر عرفان کھوکھر نے کہا کہ چینی،گندم اور پٹرول کی طرح اب ایل پی جی بھی ملک بھر میں نایاب ہو جائے گی۔حکومت کو ناکام اور بدنام کرنے کے لیے بہت بڑی سازش۔سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ایس ایس جی سی نے جے جے وی ایل معائدے میں توسیع سے انکار کردیا۔جس سے ملک بھر میں بدترین ایل پی جی کا بحران پیدا ہو گیا 300/500 میٹرک ٹن کا شاٹ فال آنے سے قیمتیں آسمانوں سے باتیں کریں گیں۔ایس ایس جی سی کے نا اہل آفسران کے باعث روزانہ کا نقصان اور عوام کو مہنگی گیس خریدنا پر رہی ہے۔ان نا اہل آفسران کو فوری بدتر کیا جائے۔قیمتیں مزید بھرنے کا خدشہ۔ ایس ایس جی سی کو سالانہ4ارب روپے کا نقصان ہو گا۔
عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم ،ایل پی جی 10روپے کلو مہنگی
Jun 24, 2020