اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ لداخ میں بڑھتے تنازع کے دوران آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں غیرمعمولی اجلاس ہوا، لداخ کے تنازع کے دوران وزیراعظم بالکل غائب رہے، وزیراعظم لداخ میں تنازع کے دوران نئی اے ٹی ایم مشینوں کی تلاش کیلئے اپنے سندھ کے یکطرفہ دورے میں مصروف رہے، جب لداخ میں تنازع تھا تو اس وقت وزیراعظم سندھ میں اپنے میڈیا اور سیاست سے وابستہ جانب دار اتحادیوں سے ملاقاتیں کررہے تھے، وزیراعظم نے دورہ سندھ کے دوران ڈاکٹروں، کرونا وائرس، کسانوں اور ٹِڈی دَل کو بالکل نظر انداز کردیا، وزیراعظم ابھی تک کیوں چین اور بھارت کے تنازع پر خاموش ہیں؟ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو چیلنج دئیے ہوئے 72 گھنٹے گزرچکے ہیں، جن اسپتالوں کو پی ٹی آئی سندھ سے چھیننے کی کوشش کررہی ہے، ان کی طرز کا کوئی ایک اسپتال ملک میں دکھادے، پی ٹی آئی این آئی سی وی ڈی جیسے کسی ایک اسپتال کا نام بتادے جو نو برسوں میں بنایا ہو، 72 گھنٹے گزرجانے کے باوجود میرا چیلنج پی ٹی آئی سے پورا نہ ہوسکا، میں انتظار کررہا ہوں، بلاول بھٹو نے سندگ کے ہسپتالوں کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں ۔
پی ٹی آئی کو چیلنج دئیے ہوئے 72 گھنٹے گزرچکے ہیں ،بلاول بھٹو
Jun 24, 2020