اشتہاری کو فرارکرانے کے الزام میں سات جواری گرفتار

Jun 24, 2020

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ بنی پولیس نے اشتہاری کی گرفتار ی کیلئے چھاپے کے دوران اسے فرارکرانے کے الزام میں سات جواری گرفتار کرلئے ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے اشتہاری شیخ ریاض کی گرفتاری کیلئے احسن علی کے گھر ریڈ کیا اس دوران اس نے اشتہاری کو فرار ہونے میں مدد دی پولیس نے ریڈ کے دوران ملزم احسن علی سمیت 7ملزمان تاش پر جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کرلئے گئے جن میں احسن علی، اعجاز ، عباس احمد، نبیل،یاسر، شاہد اور محمدا فضل شامل ہیں دائو پر لگی رقم 15ہزار300روپے، 4موبائل فون اور دیگر آلات قمار بازی برآمد کرکے قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزیدخبریں