یوسف رضا گیلانی کیخلاف اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کاکیس،نیب نے جواب جمع کرا دیا

Jun 24, 2020

اسلا م آباد(خصوصی نمائندہ)اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے خلاف اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس کی سماعت کے دوران نیب نے جواب جمع کرا دیا۔احتساب عدالت اسلام آبادکے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر عدالت میں جواب جمع کرایا۔اپنے جواب میں نیب کی جانب سے ریاض عاشر اور فاروق اعوان سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی مخالفت کی گئی ہے۔نیب نے یوسف گیلانی کوغیر قانونی تقرری کیس میں آج طلب کر لیا۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج جسٹس اعظم خان نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام وکلا عدالت میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سماعت مزید کارروائی کے لیے 9جولائی تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں