کراچی (کامرس رپورٹر) TPL Corp کی ذیلی اور پاکستان کی پہلی ڈائریکٹ انشونس کمپنی TPL Insurance Ltd نے Cologne، جرمنی میں قائم KfW گروپ کے کلی ملکیتی ذیلی ادارے DEG, Deutsche Investitions - und Entwicklungsgesselsschaft mbH (DEG) کے ساتھ Letter of Interest پر دستخط کر دیئے ہیں۔ TPL Insurance میں کم از کم 20 فیصد ایکویٹی کے حصول کے مجوزہ لین دین کو بورڈ آف ڈائریکٹرز، شیئر ہولڈرز، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور دیگر ریگولیٹری اداروں کی منظوری کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔ DEG پاکستانی مارکیٹ میں دوبارہ داخل ہو رہی ہے اور اس وباء کے دوران کمپنیوں کو پاکستان کی جانب دوبارہ دیکھنے کا موقع میسر آئے گا۔ ایک بڑے ادارہ جاتی سرمایہ کار کی حیثیت سے DEG کے تجربے اور مہارت کے ساتھ کام کرتے ہوئے TPL Insurance تمام قابل قدر شعبوں بشمول کارپوریٹ گورننس کے بہترین طریقوں، کاروباری معاونت، رسک مینجمنٹ اور ماحولیاتی و سماجی امور میں کسٹمائزڈ سلوشنز کے ثمرات حاصل کرے گی۔ TPL Insurance کے CEO محمد امین دین نے کہا کہ یہ ہمارے ادارے کے امید افزاء مستقبل کا آغاز ہے۔ 8.6 ارب یورو اور 80 سے زائد ممالک میں جغرافیائی طور پر موجودگی کے ساتھ DEG ایسے کاروباری اداروں کو مالی اعانت فراہم کرتا ہے جو دیرپا کامیابی اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرتے ہیں، جیسے کہ ہم کرتے ہیں۔ جرمنی کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مضبوط کرنے، معیشت کے استحکام کیلئے ملازمتیں پیدا کرنے اور اپنے صارفین کو ویلیو ایڈڈ خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرنا ہمارا اعزاز ہے۔ مجھے یقین ہے کہ DEG کے ساتھ ہماری شراکت داری نہ صرف پاکستان کیلئے ترقی و خوشحالی لائے گی بلکہ TPL کی ترقی کے عزم اور اپنے اسٹیک ہولڈرز کے لئے پائیدار قدر پیدا کرنے کیلئے بے مثال خدمات اور مصنوعاتی جدت فراہم کرنے کے حوالے سے ہمارے مشن کے بارے میں بھی ایک داستان رقم کرے گی۔