افریقا کے صحرائے اعظم سے اٹھنے والی دھول جزائر غرب الہند کے ملکوں پر چھانے لگی

افریقا کے صحرائے اعظم سے اٹھنے والی دھول ہزاروں میل دور جزائر غرب الہند کے ملکوں پر چھانے لگی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صحرائے اعظم یا صحرائے صہارا کی یہ دھول تیزی سے وسطی امریکا کی جانب بڑھ رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ حالیہ دنوں میں افریقا میں آنے والے مٹی کے طوفان ہیں جس کی وجہ سے اتنی بڑی مقدار میں دھول فضا میں پھیل گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دھول کے باعث جزائر غرب الہند میں ہوا کا معیار انتہائی نیچے گر چکا ہے اور عام طور پر نیلگوں نظر آنے والا کیریبین ملکوںٕ کا آسمان اب سرمئی نطر آنے لگا ہے۔

ای پیپر دی نیشن