کراچی (اسپورٹس ڈیسک ) سابق فارمولا ون ڈرائیور ایلیکس زانارڈی اپنے ملک اٹلی میں ہینڈ بائک ریلے کے دوران حادثے کا شکار ہونے کے بعد سنگین لیکن مستحکم حالت میں ہیں۔53 سالہ پیرا اولیمپیئن زانارڈی کو گزشتہ روز پیانوزا میں ایک گاڑی کے ساتھ ہونے والے حادثے میں سر پر چوٹیں آئیں جس کے بعد انکو سیانا کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں زانارڈی کی سرجری کی گئی تاہم وہ انتہائی نگہداشت میں وینٹیلیٹر پر ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ زانارڈی کو شدید اعصابی چوٹیں آئیں ہیں۔