لندن ( وائس آف ایشیا) نوٹنگھم شائر نے محمد عباس کا 2020ء کاؤنٹی کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ کلب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ محمد عباس 2020ئ کاؤنٹی چیمپین شپ میں نوٹنگھم شائر کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے 2020ء سیزن میں نو کاؤنٹی میچز کھیلنا تھا لیکن کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے سیزن کے آغاز میں تاخیر سے معاہدہ منسوخ ہوگیا۔انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 30 جولائی سے شروع ہوگی اور عباس برطانیہ کے دورے پر جانے والے 29 رکنی سکواڈ کا حصہ ہیں تاہم وہ اب بھی مستقبل کے سیزن کے لئے نوٹنگھم شائر کے منصوبوں میں شامل ہیں۔