کرونا وائرس کی شدت2021 ءتک برقرار رہنے کا خدشہ

 کرونا وائرس کی شدت اور موجودگی 2021 ءتک رہنے کا خدشے ظاہر کر دیا گیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر کرس وائٹی نے دعوی کیا ہے کہ کرونا وائرس کی شدت کم سے کم 2021 کے موسم بہار تک برقرار رہے گی اور وبا اپنے عروج پر ہوگی۔برطانیہ میں لاک ڈاون میں نرمی کا اقدام خطرے سے خالی نہیں ہے، لاک ڈاون میں نرمی سے لوگوں کو یہ تاثر ملے گا کہ وہ معمول کی زندگی میں واپس آ سکتے ہیں تو وائرس کا پھیلاوبڑے پیمانے پر دوبارہ ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے اموات کی شرح خوفناک حد تک بڑھ سکتی ہے‘۔چیف میڈیکل آفیسر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے نرمی کے اعلان اور سماجی فاصلے ایک میٹر کی دوری کا عوام خیال نہیں رکھ سکیں گے اور اگر ان بنیادی باتوں کا خیال نہیں رکھا گیا تو وبا تیزی سے پھیلے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کی روک تھام اسی صورت ممکن ہے اگر عوام منہ کو ڈھانپ کر گھروں سے نکلیں، ایک دوسرے سے زیادہ میل ملاپ سے گریز کریں اور اگر ایسا نہ ہوا تو نرمی کے نتائج بہت سنگین ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن