ٹیکس دہندگان اور یکٹیشنر زکی شکایات کاازالہ اولین ترجیح : زین العابدین 

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجا ب ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین زین العابدین ساہی نے کہا کہ ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پریکٹیشنر زکی شکایات کاازالہ اولین ترجیح ہے اور اسی تناظرمیں اوپن ڈور پالیسی رکھی گئی ہے ۔ رواں مالی سال میں ہدف سے زائد ٹیکس وصولی ہوئی ہے اورآئندہ مالی سال کے ہدف کو بھی حاصل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے لاہور ٹیکس بار کے زیراہتمام پوسٹ بجٹ سیمینار میںبطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن آفتاب حسین ناگرہ ،جنرل سیکرٹری فرحان شہزاد ، صدر لاہو رٹیکس بار ایسوسی ایشن جمیل اختر بیگ ، نائب صدر حسیب اللہ خان ، جنرل سیکرٹری عرفان حیدر سمیت ٹیکس ماہرین اور وکلاء کی کثیر تعداد تعدادموجود تھی۔اس موقع پر سوالات وجوابات کا سیشن بھی ہوا۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین زین العابدین کا کہنا تھاکہ ٹیکس بارز کی معاونت سے ٹیکس وصولی کے اہداف با آسانی پورے کئے جاسکتے ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو فروغ دیں ،ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پریکٹیشنر زکی شکایات کاازالہ اولین ترجیح ہے۔انہوںنے کہا کہ پی آر اے کی جانب سے قطعاً خوف و ہراس نہیں پھیلایا جاتا بلکہ ہماری کوشش ہے کہ ٹیکس دہندگان کا اعتمادبحال ہو جس سے ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن