نمائندہ  اقوام متحدہ کا افغانستان میں صورتحال کی سنگینی  بارے انتباہ

Jun 24, 2021

اقوام متحدہ (شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی افغانستان کے لئے  خصوصی نمائندہ نے  خبردار کیا ہے کہ اس ملک میں زمینی صورتحال سنگین ہے۔افغانستان کے لئے اقوام متحدہ کی اعلی نما ئندہ ڈیبورا لائنز نے سلامتی کونسل کو ایک بریفنگ میں بتایا کہ میں کونسل میں افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے اپنی تشویش کو شِدت سے پیش نہیں کرسکتی۔ یہ تمام رجحانات چاہے وہ سیاست  ، سلامتی ، امن عمل ، معیشت ، انسانی بنیادوں کی ہنگامی صورتحال ہو اور نوول کرونا وائرس ہو، یہ تمام منفی یا جمود کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر امید کا کوئی احساس موجود ہے تو یہ واقعی اس حقیقت پر قائم ہے کہ گزشتہ بدترین پیش گوئیوں نے حقیقت کا روپ نہیں دھارا۔ لیکن افغانوں کے سخت جذبہ اور ان کی ناقابل یقین قوت کو برے طریقے سے آزمایا جارہا ہے اور سنگین منظرناموں کی طرف ممکنہ طور پر جانا ناقابل تردید ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں جو کچھ ہوتا ہے اس کے عالمی سطح پر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور سلامتی کونسل کو موجودہ صورتحال کی سنگینی سے پوری طرح آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اپریل کے وسط میں اعلان کیا گیا کہ آئندہ مہینوں میں تمام بین الاقوامی افواج کا انخلاہو جائے گا۔

مزیدخبریں